میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان کے ارکان بذریعہ قرعہ اندازی ریٹائرڈ

الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان کے ارکان بذریعہ قرعہ اندازی ریٹائرڈ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کے سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ارکان عبدالغفار سومرو اور شکیل احمد بلوچ بذریعہ قرعہ اندازی اپنے عہدوں سے ریٹائرڈ ہو گئے ۔ جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان الطاف ابراہیم قریشی اور جسٹس (ر) ارشاد قیصر مزید اڑھائی سال اپنی خدمات انجام دیں گے ۔ ریٹائرڈ ہونے والے دو ارکان کی جگہ نئے ارکان آئندہ پانچ برس کے لیے منتخب ہوں گے ۔ الطاف ابراہیم قریشی اور جسٹس (ر) ارشاد قیصر بھی اپنی پانچ سالہ مدت پوری کریں گے ۔ قرعہ اندازی کا عمل چیف ایکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا خان کی سربراہی میں مکمل کیا گیا۔ قرعہ اندازی کے عمل میں چاروں ارکان الیکشن کمیشن اور سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے شرکت کی۔ عبدالغفار سومرو اور شکیل احمد بلوچ اڑھائی سال بعد ہی ریٹائرڈ ہو گئے ۔ دونوں ممبران کی نشستیں باقاعدہ طور پر جنوری 2019 میں خالی ہوں گی تاہم قرعہ اندازی کے ذ ریعہ ان دونوں ارکان کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر دیا گیا تاکہ جنوری تک حکومت اور اپوزیشن مل کر دونوں ریٹائرڈ ہونے والے ارکان کی جگہ نئے ارکان کا تقرر کرلیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں