میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 22 ملزمان گرفتار، اسلحہ مسروقہ سامان برآمد

پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 22 ملزمان گرفتار، اسلحہ مسروقہ سامان برآمد

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرکے بائیس ملزمان گرفتار کرلیے ، ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد ہوا۔تفصیلات کے مطابق ابرہیم حیدری پولیس نے ڈکیتی ناکام بنا دی، دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے دو پستول اور شہری سے لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا۔ گلشن اقبال پولیس نے بھی دو ڈاکو دھرلیے اور اسلحہ و نقدی تحویل میں لے لی۔2ڈاکو گلبرگ سے گرفتار ہوئے جن سے ایک نائن ایم ایم ، ایک ٹی ٹی پستول اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ پولیس نے کورنگی صنعتی ایریا سے آٹھ ملزمان گرفتار کیئے ، ملزمان سے اسلحہ، کیش، شراب اور بھاری مقدار میں گٹکا برآمد ہوا۔عزیز آباد سے تین اسٹریٹ کرمنلز کو حراست میں لیا گیا، ملزمان سے اسلحہ اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی، ملیر مبینہ ٹاؤن میں پولیس کی کارروائی کے دوران تین ملزمان پر مشتمل گروہ منشیات فروش گرفتار ہوئے ۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چرس اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے ، جبکہ گلشن معمار سے منشیات فروش گرفتار ہوا، ایک کلو منشیات بھی برآمد ہوئی۔علاوہ ازیں بلوچ کالونی پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش گرفتار کیا، جن کے قبضے سے دو کلو چرس برآمد کرلی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں