میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل، آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
شیئر کریں
میگا منی لانڈرنگ کیس میں بینکنگ کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپورکی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی اور مزید سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے ۔واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور دیگر کی عبوری ضمانت کا پیر کو آخری روزتھا ۔کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو پیشرفت سے آگاہ کیا اور مفرور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ بھی جمع کرائی۔بعد ازاں کیس کی سماعت 21دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔آصف زرداری اور انور مجید کے بیٹوں کے درمیان عدالت میں ملاقات بھی ہوئی۔ شریک پی پی چئیرمین نے انہیں اپنے برابر میں بٹھایااور حال احوال دریافت کیا۔ میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں آصف زرداری، فریال تالپور، اومنی گروپ کے مالک انور مجید، ان کے صاحبزادے عبدالغنی مجید اور آصف زرداری کے قریبی دوست حسین لوائی و دیگر نامزد ہیں۔سماعت کے موقع پر جیالوں کی بڑی تعداد سمیت ایم پی اے قاسم سراج، کلثوم چانڈیو، نادیہ گبول اوردیگرپی پی رہنما بھی وہاں موجود تھے۔