میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کی رہائی کے بغیر گھر واپس نہیں جائیں گے ،پی ٹی آئی کا صوابی جلسے میں اعلان

عمران خان کی رہائی کے بغیر گھر واپس نہیں جائیں گے ،پی ٹی آئی کا صوابی جلسے میں اعلان

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کارکنوں سے حلف لیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوعمران خان کی رہائی کے بغیر گھرواپس نہیں جائیں گے۔صوابی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورنے کہا کہ میں امریکا نہیں آپ کی طرف دیکھتا ہوں کیونکہ عوام ہی عمران خان کی طاقت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آزاد کرنے کے لیے ہمارے آبا واجداد نے قربانیاں دی ہیں، عمران خان کی قیادت میں ہم قربانی دے کر آزادی لینی ہے اور خان کا ہر فیصلہ قبول ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حکومت کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے قائد اور ہمارے لوگوں پر ظلم کیا گیا ہے، نومبر میں عمران خان کی کال آئے گی اور باہر نکلیں گے۔جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ جب تک خان کو آزاد نہیں کریں گے گھروں کو واپس نہیں آئیں گے، جیل جائیں لیکن گھر واپس نہیں جائیں گے، ہم ان کا وہ حال کریں گے کہ یہ یاد رکھیں گے۔وزیراعلی نے نے کہا کہ کچھ بھی ہو خان کی رہائی کے بغیر گھر واپس نہیں جائیں گے اور آزادی کے بغیر واپس نہیں جائیں گے، جس کے لیے سب تیار ہیں۔قبل ازیں پی ٹی آئی کے صوابی میں پاور شو کی تیاریاں مکمل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور بھی جلسے میں پہنچ گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے صوابی میں پاور شو کے لیے جلسہ گاہ میں کرسیاں و لائٹس لگادی گئییں اور بھرپور تیاری کی گئی، جلسے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ موٹر وے انٹرچینج صوابی کے مقام پر منعقدہونے والے جلسے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے علاوہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر، ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجا، اسد قیصر، عمر ایوب اوردیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں