میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا کا قطر سے حماس وفد کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ

امریکا کا قطر سے حماس وفد کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں سے متعلق معاہدے کو مسترد کرنے کے معاملہ پر امریکا نے قطر سے حماس وفد کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ امریکا کے کہنے پر قطر نے حماس وفد کو دوحہ چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے قطر کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ دوحا میں حماس قیادت کی موجودگی کو مزید قبول نہیں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اکتوبر کے وسط میں دوحا میں ہونے والے مذاکرات کا تازہ دور بھی ناکام ہوگیا تھا کیونکہ حماس نے قلیل مدتی جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کردیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں