میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی ایم ایف مشن 11سے 15نومبر تک پاکستان کا دورہ کریگا

آئی ایم ایف مشن 11سے 15نومبر تک پاکستان کا دورہ کریگا

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

آئی ایم ایف کا مشن 11 سے 15نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ ورچوئل مذاکرات میں پاکستان کی ایکسٹرنل فنانسنگ پر تبادلہ خیال کیاگیا، آئی ایم ایف نے ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ پورا کرنے کیلئے پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کیا ہے ۔آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کا ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ پانچ ارب ڈالر ہے ، آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے ایکسٹرنل گیپ کے خاتمے کیلئے پاکستان جامع فریم ورک فراہم کرے ۔ذرائع کے مطابق ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ ختم کرنے کیلئے چین اور سعودی عرب سے معاونت طلب کی جائے ۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق چین سے تین ارب چالیس کروڑ ڈالر کا رول اوور لینے کی تیاریاں ہیں، آئی ایم ایف نے سات ارب ڈالر کا قرض پروگرام ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ ختم سے مشروط کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق نومبر کے وسط میں چین سے قرض ری شیڈول کرنے کی باضابطہ درخواست کی جائے گی، ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ ختم کرنے کیلئے پاکستان سعودی عرب سے بھی معاونت حاصل کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں