جنگ میں کوئی وقفہ نہیں، غزہ میں لڑائی جاری ہے، اسرائیلی وزیر اعظم
جرات ڈیسک
جمعه, ۱۰ نومبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا مطلب حماس کے سامنے ہتھیار ڈالنا ہے۔ فلسطینی غزہ کی پٹی میں زیر حراست قیدیوں کی رہائی کے بغیر کوئی جنگ بندی نہیں ہو گی۔ امریکی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ہم غزہ پر حکمرانی یا قبضہ نہیں کرنا چاہتے۔ غزہ میں حماس کے خلاف لڑائی جاری رہے گی، البتہ اس دوران عام شہریوں کے انخلا کا راستہ شامل ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے جنگ کے لیے بغیر ٹائم ٹیبل کے اہداف مقرر کیے کیونکہ اس میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔