بلاول بھٹو پارٹی رہنمائوں ،کارکنوں کوانتخابات کی تیاریوں کی ہدایت
شیئر کریں
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے پارٹی رہنماں اور کارکنان کو آئندہ عام انتخابات کے لئے بھرپور تیاریوں کی ہدایت کردی ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہائوس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت پی پی پی بلوچستان کا بلاول ہاس میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے 30 نومبر کو 56 ویں یوم تاسیس کے موقع پر جلسہ کوئٹہ میں ہوگا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عام انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی اور بلوچستان میں ہم پہلے سے زیادہ نشستیں جیتیں گے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل میں اگر کسی نے عملی اقدامات اٹھائے ہیں تو وہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی ہے، آغاز حقوق بلوچستان سے لے کر اقتصادی راہداری کے اصل منصوبے تک پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے خطے کو اہمیت دی ہے، انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کے نتائج ثابت کردیں گے کہ حب سے کوئٹہ تک پورا بلوچستان بھٹوازم کے چاہنے والوں کی دھرتی ہے۔