میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جنرل (ر) فیض نے مجھے جیل بھیجا وہ آرمی چیف بننا چاہتا تھا، علیم خان

جنرل (ر) فیض نے مجھے جیل بھیجا وہ آرمی چیف بننا چاہتا تھا، علیم خان

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے کہا ہے کہ جنرل (ر)فیض نے مجھے جیل بھیجا وہ آرمی چیف بننا چاہتا تھا، عمران خان جو کہتے تھے سب کو رلاؤں گا ا?ج خود جیل میں بیٹھے رو رہے ہیں۔ٹیکسلا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) علیم خان نے کہا کہ ہم سب ایک جماعت میں 2011ء میں شامل ہوئے، جہانگیر ترین علاج کے بعد گھر نہیں گئے سیدھا اسلام آباد دھرنے میں پہنچے، ہم نے نئے پاکستان کے لیے بھرپور کوشش کی اور جو ممکن تھا ہم نے کیا ایک فیصد کمی نہیں چھوڑی، کوشش کی کہ یہ ملک خوشحال ملک بن جائے۔انہوں نے کہا کہ 2011ئ￿ میں پی ٹی آئی کے پاس ایک کونسلر بھی نہیں تھا اور ہم اس سے پہلے وزیر بن چکے تھے، ہم روایتی سیاست سے الگ ہوکر نئے پاکستان کے لیے چل پڑے لیکن پی ٹی آئی کا لیڈر کسی کے ساتھ مخلص نہیں تھا وہ شخص اپنی اولاد کے ساتھ بھی مخلص نہیں تھا، کوئی شخص ساڑھے 3 سال تک وزیراعظم رہے اور وہ بیٹوں کے ساتھ نہ ملے، جتنے دن وہ وزیراعظم رہا وہ اپنی اولاد کا نہیں رہا اس نے ہمارا کیا ہونا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں