میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ زراعت سندھ ، ڈائریکٹر ایگریکلچر کو ہٹانے کی مہم شروع، آفس میں بینرز لگ گئے

محکمہ زراعت سندھ ، ڈائریکٹر ایگریکلچر کو ہٹانے کی مہم شروع، آفس میں بینرز لگ گئے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۰ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) محکمہ زراعت سندھ ، ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن کے خلاف ڈی جی آفس میںبینرز لگادیے گئے، ایپکا نے اسلام الدین راجپوت کے خلاف ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن کے مختلف جگہوں پر بینرز لگا دئے گئے، کرپٹ ڈائریکٹر کو ہٹاؤ محکمہ زراعت بچاؤ کے تحریر بینرز پر آویزاں، اسلام الدین راجپوت کو ڈی جی ہدایت اللہ چھجڑو کا چہیتا افسر سمجھا جاتا ہے، تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت کے آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے یونٹ نے ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ایکسٹینشن کے آفیس میں مختلف مقامات پر ڈائریکٹر حیدرآباد اسلام الدین راجپوت کے خلاف بینرز اور پوسٹرز آویزاں کردیئے ہیں، ڈائریکٹر جنرل کی آفس میں تعینات بئنرز پر کرپٹ ڈائریکٹر اسلام الدین راجپوت ہٹاؤ محکمہ زراعت بچاؤ، ملازم دشمن افسر نامنظور کے عبارتیں درج ہیں، ذرائع کے مطابق اسلام الدین راجپوت ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ایکسٹینشن ہدایت اللہ چھجڑو کے چہیتے افسر ہیں اور ملازمین سے مختلف مدون میں پیسے وصول کرنے سمیت کمپنیوں سے تمام معاملات بھی وہی طے کرتے ہیں،۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں