میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مصطفی نواز کھوکھر نے استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو جمع کروا دیا

مصطفی نواز کھوکھر نے استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو جمع کروا دیا

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۰ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ میر محمد صادق سنجرانی کو جمع کروا دیا۔ مصطفی نواز کھوکھر نے جمعرات کے روز چیئرمین سینیٹ صادق سنجرابی سے ملاقات کی اور انہیں تحریر ی طور پر ہاتھ سے لکھا ہوا استعفیٰ جمع کروایا۔ اپنے تحریری استعفیٰ میں مصطفی نواز کھوکھر نے لکھا ہے کہ وہ سینیٹر فاروق حمید نائیک کے ذریعہ ملنے والی ہدایات کی روشنی میں بطور رکن سینیٹ مستعفی ہورہے ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل مصطفی نواز کھوکھر نے سینیٹ رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا، مصطفی نوازکھوکھر 2018 میں پیپلزپارٹی کی نشست پر سندھ سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں