میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہنگائی کے بعد قرضوں کابوجھ بھی عوا م اُٹھائیںگے،آفاق احمد

مہنگائی کے بعد قرضوں کابوجھ بھی عوا م اُٹھائیںگے،آفاق احمد

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

گزشتہ شب ضلعی عہدیداروں کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ تعلیم کو جو لوگ روزگارکا زریعہ سمجھتے ہیں وہ اپنے اور اپنی قوم کے ساتھ ظلم کررہے ہیں،تعلیم یقیناروزگار کے حصول اور ترقی میں مددگار ثابت ہوتی ہے لیکن تعلیم کو صرف روزگار کا زریعہ سمجھ لیناغلطی ہوگی، مہاجر قوم کو اسکے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور امتیازی سلوک سے نمٹنے کیلئے باصلاحیت نوجوانوں کی ضرورت ہے اس لئے مہاجر نوجوان تعلیم کے حصول اوراسکے زریعے اپنی صلاحتیوں میں اضافے پر توجہ مرکوز رکھیں۔آفاق احمد نے انٹر میڈیٹ پر ی انجینئرنگ کے نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امتحان میں24170طلباء نے شرکت کی ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ان طلباء کے انکی تعداد کے حساب سے مزید کالجزاور یونیورسٹیز بنائی جاتیں بورڈنے ڈگری کالجز اور یونیورسٹیزکی کراچی میں کمی کی وجہ سے 57فیصدطلباء کو سی ،ڈی اور ای گریڈ میں پاس کرکے آگے تعلیم کے حصول سے محروم کرکے انکے مستقبل پر تالا لگادیا۔ آفا ق احمدنے کہا کہ حکمران قرضوں کے حصول کیلئے IMF کی ہر شرط مان کر اپنی عوام کو مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں،تمام شرائط مان کہ جب حکومت قرضوں کے حصول میں کامیاب ہوجائیگی تب بھی اس نظام حکومت میں عوام کی تقدیر نہیں بدلے گی آج جو عوام مہنگائی کا بوجھ اٹھارہے ہیں کل قرضوں کا بوجھ بھی یہی عوام اٹھائینگے۔ آفاق احمد نے کہا کہ جب تک ملک کا نظام بانیان پاکستان کے ہاتھوں میں رہا ملک نے ترقی کی لیکن منظم سازش کے تحت مہاجروںکو رویوںاور امتیازی سلوک کے زریعے قومی دھارے سے الگ کردیا اور مسلسل تباہی کی صورت میں اسکے نتائج سامنے آرہے ہیں۔آفاق احمد نے ضلعی عہدیداران کو ہدایت کی کہ وہ تعلیم کے حصول میں قابل اور مستحق طلباء کی مددکو یقینی بنانے کیلئے مربوط حکمت عملی بنائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں