بنددفاترسے متعلق بیان،متحدہ لندن خالدمقبول صدیقی پرآگ بگولہ
شیئر کریں
(رپورٹ :شعیب مختار) نائن زیرو ،خورشید بیگم میموریل ہال، یادگار شہدا جناح گراؤنڈ اور بند سیاسی دفاتر کے معاملے پر متحدہ لندن اور متحدہ پاکستان میں نئی جنگ چھڑ گئی خالد مقبول صدیقی کے بیان پر متحدہ لندن کی رابطہ کمیٹی نے جوابی کارروائی کی دھمکی دیدی. ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں سربراہ متحدہ پاکستان خالد مقبول صدیقی کی جانب سے سیاسی دفاتر کی بندش سے متعلق حکومت سے اجازت نہ ملنے کا شکوہ کیا گیا ہے جس پر متحدہ لندن آگ بگولہ دکھائی دیتی ہے متحدہ لندن کی نو منتخب رابطہ کمیٹی کے اراکین کی جانب سے پارٹی کے تمام بند سیاسی دفاتر سمیت بانی متحدہ کی رہائشگاہ کو اپنی ملکیت قرار دیا جا رہا ہے جبکہ پارٹی کے سیاسی دفاتر متحدہ پاکستان کی تحویل میں دینے پر بھی شدید رد عمل دینے کا عندیہ دیا گیا ہے تمام تر معاملے پر متحدہ لندن کی جانب سے سوشل میڈیا پر احتجاج سامنے آنے پر حساس اداروں کی جانب سے ملک میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے بانی متحدہ کی رہائشگاہ اور اطراف کے علاقوں کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جس کے تحت کسی بھی فرد کے بانی کے حق مہم جوئی کرنے یا اسکے تانے بانے متحدہ لندن سے جڑنے پر فوری گرفتار کیا جائے گا تاہم دونوں فریقین کے مابین تصادم کی صورتحال پیدا ہونے کے پیش نظر آئندہ آنے والے دنوں میں بھی متحدہ پاکستان کو بند سیاسی دفاتر کھولنے سے متعلق کلین چٹ نہ ملنے کا اندیشہ ہے۔