میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہنگامہ آرائی کیس ،خواجہ عمران نذیر کو جیل بھیجنے کا حکم

ہنگامہ آرائی کیس ،خواجہ عمران نذیر کو جیل بھیجنے کا حکم

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مریم نوازکی لاہور میں نیب کے آفس میں پیشی کے موقع پر ہونے والی ہنگامہ آرائی اور کارِ سرکار میں مداخلت کے کیس میں مسلم لیگ(ن )کے رکنِ پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔اس سے قبل خواجہ عمران نذیر کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ کے روبرو پیش کیا گیا۔دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے خواجہ عمران نذیر سے کی گئی تفتیش کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ نون لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر کو ہفتے کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ملزم کے موبائل سے ہنگامہ آرائی کی پلاننگ کا ریکارڈ اکٹھا کرنا ہے ۔ خواجہ عمران نذیر کی پیشی کے موقع پر انسدادِدہشت گردی کی عدالت لاہور کے اطراف سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیئے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں