میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہنگی ترین شادی کی تقریب ، ایف بی آر کاگوجرانوالہ کے صنعتکار کو نوٹس

مہنگی ترین شادی کی تقریب ، ایف بی آر کاگوجرانوالہ کے صنعتکار کو نوٹس

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

گوجرانوالہ کے ممتاز صنعت کار کی بیٹی کی مہنگی ترین شادی کا ایف بی آر نے نوٹس لے لیا۔گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر ممتاز صنعت کار کی بیٹی کی شادی پر اخراجات کے خوب چرچے ہو رہے تھے جس پر ایف بی آرنے نوٹس لے لیا۔ایف بی آر نے صنعت کار شیخ محمود اقبال کو نوٹس جاری کر دیا جبکہ تقریب میں پرفارم کرنے والے گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم کو ہونے والی ادائیگیوں کے بارے میں بھی وضاحت مانگ لی۔ایف بی آر نے صنعت کار شیخ محمود اقبال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 نومبر تک جواب طلب کیا ہے ۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق شادی کی تقریبات 5 سے 7 نومبر تک لاہور میں ہوئیں اور اس پرتعیش شادی پر غیر معمولی اخراجات ہوئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں