امریکی انتخابات میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا حکم
ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ نومبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
امریکی اٹارنی جنرل ولیم بارنے حالیہ انتخابات کے دوران مبینہ بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔ولیم بار نے امریکہ کے تمام پراسیکیوٹرز کو اس ضمن میں خط لکھا ہے ۔ خط کے متن میں درج ہے کہ تحقیقات کا مطلب محکمہ انصاف کے پاس بے قاعدگیوں کے ٹھوس ثبوت ہونا نہیں ہے ۔صدارتی انتخابات میں شکست پر ٹرمپ نے دھاندلی کے الزامات عائد کئے ہیں۔ ری پبلکن کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست مشی گن، ریاست وسکونسن اور پنسلوانیا بے قاعدگی کا الزام لگایا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کو ووٹوں کی گنتی کے دوران مناسب رسائی حاصل نہیں ہے ۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اچانک نتائج رک جانا دھوکہ ہے اور اس سے دھاندلی کے شکوک پیدا ہو رہے ہیں۔