جمائما کوفلم کیلئے کپڑے سلائی کرنا والے پاکستانی کی تلاش
شیئر کریں
برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کو اپنی نئی فلم کیلئے لندن میں مقیم پاکستانی کی تلاش ہے جو کپڑے سلائی کرنا جانتا ہو۔جمائما نے ‘آسامی خالی ہے ‘ کا ایک نوٹس اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جس کے مطابق انہیں ایک برطانوی پاکستانی کی تلاش ہے ۔انہوں نے لکھا کہ ‘فیچر فلم کیلئے جدید فیشن کے ملبوسات بنانے کیلئے ایک لندن میں مقیم برطانوی پاکستانی کی تلاش ہے ۔جمائما نے بتایا کہ اس کے پاس سلائی اور کمپیوٹر کی مہارت اور ڈرائیور کا لائسنس ہونا ضروری ہے ۔اپنے ٹوئٹ کے ا?خر میں انہوں نے مزید معلومات اور نوکری کے متلاشی لوگوں کیلئے سی وی ارسال کرنے کیلئے ای میل ا?ئی ڈی بھی شیئر کی۔خیال رہے کہ حال ہی میں جمائما نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں جس کی شْوٹنگ کا آغاز جلد ہوگا۔فلم کی کہانی کا موضوع متوقع طور محبت اور شادی سے متعلق ہوگا جو لندن اور جنوبی ایشیا کے مابین ہوگا۔ایک رپورٹ کے مطابق فلم بے بی ڈرائیور کی اداکارہ للی جیمز، اسٹار ٹریک: ڈسکوری کے اداکار شہزاد لطیف اور بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کی اداکارہ ایما تھامسن ایک نئی رومینٹک کامیڈی فلم میں ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔اس فلم کی اسکرپٹ رائٹر اور پروڈیوسر جمائما خان ہیں اور وہ اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے اسے بنائیں گی جبکہ اس پراجیکٹ کے ساتھ بالی ووڈ ڈائریکٹر شیکھر کپور کی انڈسٹری میں واپسی ہوگی۔