قوم کی بہتری قبل از انتخابات، ملک عدم استحکام سے دوچار، مودی حکومت کا پلان ہے، عمران خان
شیئر کریں
چترال (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جب کسی کا مینڈیٹ مشکوک ہوجائے تو الیکشن کرایا جاتا ہے ٗموجودہ حالات میں قوم کی بہتری قبل از وقت انتخابات میں ہے ٗملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ٗ اسٹاک مارکیٹ گر رہی ہے ٗ وزیر خزانہ بستر پر پڑے ہیں ٗ ان پر کیسز ہیں ٗ وزیر خارجہ کا اقامہ نکل آیا ہے ٗ سابق چیئر مین نیب کو عبرت ناک سزا دینی چاہیے ٗ، ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا نریندر مودی کی حکومت کا پلان ہے ٗ بلوچستان سے کل بھوشن کا پکڑا جانا پلان کا منہ بولتا ثبوت ہے۔چترال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ اس وقت جہاں ملک کھڑا ہے سوائے قبل از وقت الیکشن کے کوئی چیز نظر نہیں آرہی ٗکوئی احمق ہے جو اسے جمہوریت کے خلاف کہہ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ لندن میں ٹریسامے اور ترکی میں اردگان نے الیکشن کرایا اور یہ عمل جمہوریت کو تقویت بخشتا ہے اور جتنی جلدی الیکشن ہو اتنا ہی فائدہ ہے۔عمران خان نے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، اسٹاک مارکیٹ گررہی ہے اور وزیراعظم اپنی ایئرلائن کے لیے برطانیہ گئے جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنے بھائی سے سمجھوتہ کرنے لندن گئے کہ وہ پیچھے ہوجائیں اور انہیں پارٹی سنبھالنے دیں ٗکیا ملک کے یہ مسائل ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ملکی معیشت کا حال یہ ہے کہ وزیر خزانہ آج بستر پر پڑے ہیں ان پر کیسز ہیں ،جبکہ وزیر خارجہ کا اقامہ نکل آیا جو دبئی سے 50 ہزار درہم تنخواہ لے رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر ملک کو انتخابات کی طرف لے کر جائیں۔