میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عارف بلڈر،بائے پاس پر ہائوسنگ اسکیموں کی زمینیں تیسری پارٹیز کو بیچ دیں

عارف بلڈر،بائے پاس پر ہائوسنگ اسکیموں کی زمینیں تیسری پارٹیز کو بیچ دیں

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) بدنام زمانہ بلڈرز عارف بلڈرز کے مزید فراڈ بے نقاب، بائے پاس پر ہائوسنگ اسکیموں کی زمینوں کو تیسری پارٹیز کو بیچنے کا انکشاف، ڈیولپمنٹ چارجز کی مد میں بھی کروڑوں روپے ڈکار لیے ، اکثر اسکیمیں بنیادی سہولیات سے محروم، متعلقہ ادارے کارروائی سے گریزاں، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضوں، غیرقانونی تعمیرات، فلڈ زون کی سرکاری زمینوں پر قبضے کرکے ہائوسنگ اسکیمیں بنانے والے عارف بلڈرز کے مزید فراڈ بے نقاب ہوگئے ہیں، ملنے والی معلومات کے مطابق ہٹڑی بائے پاس پر عارف بلڈرز نے اپنے رہائشی اسکیم میں سے سینکڑوں ایکڑ پر مشتمل ایک دوسری پارٹی کو بیچ دیا جس نے نئے نام سے وہاں ہائوسنگ اسکیم شروع کردی ہے ، عارف بلڈرز نے اسکیم میں سے حصہ نکال کر بیچنے کیلئے قواعد ضوابط پر عملدرآمد نہیں کیا نہ ہی وہاں سرمایہ کاری کرنے والے الاٹیز کو مطلع کیا، اسکیم کا بڑا حصہ بیچنے کے بعد کروڑوں روپے بھرنے والے الاٹیز دربدر ہیں، ذرائع کے مطابق عارف بلڈرز نے قاسم آباد کے وادہو واہ روڈ پر متعدد پراجیکٹس بھی دوسری پارٹیوں کو بیچ دیے ہیں، رہائشی و کمرشل اسکیمیں لانچ کرکے انہیں تیسری پارٹی کو بیچنا عارف بلڈرز کا دھندہ رہا ہے ، دوسری جانب عارف بلڈرز نے مختلف ہاؤسنگ اسکیموں میں اربوں روپے ڈیولپمنٹ چارجز کی مد میں ہتھیا لئے ہیں لیکن ایک درجن سے زائد اسکیمیں بنیادی سہولیات سے گزشتہ کئی سالوں سے محروم ہیں جن کی تفصیلات آئندہ شامل اشاعت کی جائینگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں