میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پرامن ،مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے ،صدر مملکت

پرامن ،مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے ،صدر مملکت

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ دبئی ایکسپو پاکستان کو دنیا تک رسائی کا بہترین موقع دے رہی ہے،دبئی ایکسپو میں پاکستانی پویلین کا مقصد ملک کے مثبت رخ اور ثقافتی ورثے کو ظاہر کرنا ہے، پاکستان یو اے ای برادرانہ تعلقات میں پیش رفت ہوئی ہے،خلیجی ممالک سے مضبوط اور کثیر الجہتی تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکزی حصہ ہیں،پْر امن افغانستان علاقائی رابطوں، اقتصادیات اور ترقی کے لیے ضروری ہے، پرْ امن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے،افغانستان میں امن کا سب سے بڑا خواہش مند پاکستان ہے، وہاں استحکام اور دیرپا امن کے لیے عالمی برادری کا تعمیری کردار ضروری ہے۔ایک انٹرویو میں انہوںنے ایکسپو 2020 دبئی کی عالمی سطح پر پذیرائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان پویلین کے افتتاح کے لیے دو روزہ دبئی دورے میں ان کے ہمراہ اعلی حکومتی عہدیدار اور معروف تاجر بھی ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ وہ پاکستانی کمیونٹی کے ممبران ، معروف تاجروں اور میڈیا پرسنز سے بھی ملاقات کریں گے۔ ان کا یہ دورہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے 50 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے بھی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قابل تجدید توانائی ، معدنی وسائل ، رئیل اسٹیٹ ، انجینئرنگ ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، زراعت اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے بے مثال مواقع فراہم کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں