بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ ، فوجی جوان شہید
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۰ اکتوبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
بھارتی فورسز نے ایک بار پھر کنٹرول لائن بروہ اور چری کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 1 فوجی جوان شہید اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارت کی جانب سے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن پر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ ،مارٹرگولے اور راکٹ فائر کئے جس کے نتیجے میں 1 فوجی جوان نعمت ولی اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فائرنگ سے سیریاں گائوں کی 2خواتین زخمی ہوئیں اور سپاہی نعمت ولی شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیاں تباہ ہوئیں اور بھارتی فوج کے جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔