میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم ڈی سیڈا پریتم داس کی نئی جعلسازی بے نقاب

ایم ڈی سیڈا پریتم داس کی نئی جعلسازی بے نقاب

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

ایم ڈی سیڈا پریتم داس کی ایک اور جعلسازی بے نقاب، خاتون افسر پر کرپشن کا الزام لگا کر 8ملین کی ریکوری مئی 2013 کی دکھائی، ریکوری رقم جنوری 2024ایکسین اکرم واہ کے اکاؤنٹ میں جمع کروانے کی بجائے فرضی اکائونٹ کھلوا کو جمع کرائی گئی،تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی کے ادارے سیڈا کے سسٹم سرغنہ پریتم داس کی ایک اور جعلسازی بے نقاب ہوگئی ہے ، اطلاعات کے مطابق ایم ڈی سیڈا پریتم داس نے گریڈ 18کی خاتون افسر( جس نے ایم ڈی سیڈا پریتم داس پر جنسی حراسگی کا الزام لگایا تھا) کے خلاف کرپشن کے الزامات لگا کر 8 ملین کی ریکوری دکھائی، رقم کی برآمدگی مئی 2023میں دکھائی گئی، اکرم واہ متاثرین کی بحالی میں جاری کی گئی رقم میں کرپشن دکھا کر برآمدگی دکھائی گئی، اس دوران ایم ڈی سیڈا پریتم داس نے سیڈا کے نام پر ایک فرضی اکائونٹ بینک میں کھلوایا اور 7ماہ کے بعد رقم کو ان کے اکائونٹ میں منتقل کیا گیا، قواعد و ضوابط کی مطابق رقم کو ایکسین اکرم واہ کے اکائونٹ میں جمع کرانا چاہیے تھا لیکن ایم ڈی سیڈا کے سسٹم نے رقم پر ہاتھ صاف کرنے کیلئے فرضی اکائونٹ کھولا اور رقم وہاں منتقل کی، غیرقانونی طور پر عہدے پر براجمان پریتم داس سسٹم میں ایک خاتون افسر جو کہ منیجر فنانس کے عہدے پر موجود ہے کا نام بھی زیر گردش ہے ۔ ذرائع کے مطابق خاتون مینجر فنانس نے اپنے عزیز و اقارب کے نام پر مختلف ناموں سے کمپنیاں کھول رکھی ہیں جن کو فرضی ٹھیکے دے کر رقم ڈکار لی جاتی ہے ، واضح رہے کہ ایم ڈی سیڈا پریتم داس آمدنی سے اثاثہ جات بنانے ، اہلیہ اور بیٹے کے نام پر جائیدادیں بنانے ، رقوم بیرون ملک منتقل کرنے سمیت اربوں روپے کی کرپشن میں نیب اور اینٹی کرپشن کی تحقیقات میں زیر تفتیش ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں