میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اہم آئینی ترامیم کیلئے فضل الرحمان بھی راضی، حکومت کا نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ

اہم آئینی ترامیم کیلئے فضل الرحمان بھی راضی، حکومت کا نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

حکومت نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اہم آئینی ترامیم کی حمایت اور نمبرز پورے حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ صدر مملکت اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اہم آئینی ترامیم کے معاملے پر اتحادی جماعتوں کو عشائیہ دیا گیا، جس میں ترامیم کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پیش کرنے پر اتفاق ہوا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے اراکین کو عشائیہ دیا گیا، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، بلاول بھٹو، خالد مقبول صدیقی، ایمل ولی خان سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی۔وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں اور مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی کو آئینی ترامیم کے حوالے سے اعتماد میں لیا جبکہ عشائیے میں ترامیم کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے رواں اجلاس میں ترامیم پیش کرنے پر اتفاق بھی ہوا۔وزیراعظم نے ن لیگ سمیت تمام ارکان کو آسلام آباد میں نوجود رہنے کی ہدایت کی جبکہ ارکان سے خطاب میں کہا کہا جو کچھ پی ٹی آئی کے جلسہ میں ہوا انتہائی افسوس ناک ہے۔شرکا نے مؤقف اختیار کیا کہ مولانا فضل الرحمان اور اراکین کی جانب سے آئینی ترامیم کی حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے آئینی ترامیم کی منظوری کے لیے اپنے نمبر پورے کرلیے اور اْسے 224 ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں