میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نوجوان قیمتی موبائل کے بجائے اسلحہ لائسنس بنوائیں، آفا ق احمد

نوجوان قیمتی موبائل کے بجائے اسلحہ لائسنس بنوائیں، آفا ق احمد

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیئر مین مہاجر قومی موومنٹ ( پاکستان) کے چیئر مین آفا ق احمد نے لانڈھی زون کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منظم سازش کے تحت کراچی کے مقامی افراد کو غیر مسلح کرکے غیر مقامی مسلح افرادکو شہر پر مسلط کردیا گیا ہے اب چاہیے وہ پولیس کا محکمہ ہو یا اسٹریٹ کریمنلز کا نیٹ ورک ہر جگہ لاقانونیت کا بازار گرم ہے، اب حکومت اور عسکری اداروںپر تکیہ کرنے کے بجائے عوام اپنے بچوں کی حفاظت کیلئے خود اقدامات کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ بڑھتی مہنگائی، اوور بلنگ اور رہزنوں کی کھلی چھوٹ لاقانیت کو ظاہر کرتی ہے مہاجر قوم اپنی صفوں میں اتحادو یگانیت اور ووٹ کی طاقت سے کراچی دشمن قوتوں کے ہتھکنڈوں کو ناکام بنائیں اور ایک بار پھر ثابت کردے کہ مہاجر بھی ایک قوم ہے جسے بار بار لسانیت کی بنیاد پر دیوار سے نہیں لگایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں جو لوگ بل بھر سکتے ہیں تو اچھی بات ہے لیکن اگر کوئی بل نہ بھر سکتا ہے تو وہ خودکشی کرنے یا کسی غیر قانونی سرگرمی میںملوث ہونے کے بجائے پہلے اپنے بچوں کا پیٹ بھر ے بجلی کا بل بچوں کی خوراک سے اہم نہیںجبکہ اہل محلہ کی زمہ داری ہے کہ کسی ایسے گھر کی بجلی اس وجہ سے منقطع نہ ہونے دیںکہ اس نے بجلی کا بل ادا نہیں کیا، عوام اپنے محلے میں اتحاد کا مظاہرہ کرکے دکھائیں۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ تین دہائیوں سے مہاجر قوم کے ووٹ کے زریعے اقتدار کے ایوانوں کا مزہ لوٹتے رہے اورمہاجر قوم کی پیٹ میں چھرا کھونپ کر ایسے افرادکے احتساب کا واحد حل آپکا ووٹ ہے انکے خلاف ووٹ ہی بہترین انتقام ہوگا انتخابات آج ہو یا کل آپکا ووٹ آپکی شناخت کیلئے ہوناچاہیے کیونکہ آپکی شناخت ہی آپکی کامیابی کی دلیل ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں