میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چترال، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، سات دہشت گرد ہلاک، چھ زخمی

چترال، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، سات دہشت گرد ہلاک، چھ زخمی

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۰ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ضلع چترال کے علاقے ارسون میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔ اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 شدید زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کی جانب سے علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیرنس آپریشن جاری رہے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں