ڈیرہ بگٹی میں چھ مقامی فٹ بالر اغوا: بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیر داخلہ
جرات ڈیسک
اتوار, ۱۰ ستمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے 6 مقامی فٹبال کھلاڑیوں کے اغوا کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ مغویوں کی بازیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ گزشتہ روز ہی تمام سیکورٹی اداروں کو بازیابی کے لئے اقدامات کے احکامات جاری کر دیے تھے۔ وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ گزشتہ روز سے ہی پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغویوں کی بازیابی کے لیے آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بد امنی پھیلانے والوں کی گردنیں قانون کے شکنجے سے نہیں پچ سکتیں۔ وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ مغوی ہمارے بچے ہیں انکی بازیابی تک سکوں سے نہیں بیٹھوں گا ۔