میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت گلگت بلتستان  کی صوبے سے باہر گندم کی ترسیل پر مکمل پابندی عائد

حکومت گلگت بلتستان کی صوبے سے باہر گندم کی ترسیل پر مکمل پابندی عائد

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۰ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

حکومت گلگت بلتستان نے صوبے سے باہر گندم کی ترسیل پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد گلگت بلتستان کے عوام کو سبسڈی کی مد میں فراہم کیے جانے والے گندم کی شفاف تقسیم یقینی بنانا اور اسمگلنگ کے ذریعے گندم کا بحران پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان سے باہر گندم کی غیر قانونی ترسیل روکنے کے لیے داخلی و خارجی راستوں بشمول تھور، بابوسر اور غذر میں واقع چیک پوسٹس پر پولیس اہلکاروں کو گندم کی غیر قانونی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاری کے لیے ناکہ بندی و چیکنگ کے لیے جامع حکمت عملی بنانے کیلئے محکمہ پولیس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں اور اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت تادیبی کاروائی عمل میں لانے کیلئے محکمہ خوراک کو ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اشتراک سے کریک ڈاؤن کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ سیکریٹری خوارک کو ٹارگٹڈ سبسڈی اور گندم کی منصفانہ تقسیم کیلئے جامع سفارشات تیار کرنے کے بھی احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ صوبائی حکومت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گندم کی غیر قانونی ترسیل اور ذخیرہ اندوزی میں شامل عناصر کی نشاندہی کریں اور حکومت کو بروقت مطلع کردیں تاکہ گلگت بلتستان میں گندم کا بحران درپیش نہ ہو اور سبسڈی کی مد میں فراہم کیے جانے والے گندم کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں