میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بائیڈن انتظامیہ پاکستانی سیاست میں مداخلت نہیں کر رہی، امریکی سینیٹر

بائیڈن انتظامیہ پاکستانی سیاست میں مداخلت نہیں کر رہی، امریکی سینیٹر

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۰ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ڈیمو کریٹک پارٹی کے سینیٹر کرس وان ہالن نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ پاکستانی سیاست میں مداخلت نہیں کر رہی۔ واشنگٹن میں پاکستانی ڈاکٹرز کی تنظیم کے ڈی ایم وی چیپٹر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکی سینیٹر کرس وان ہالن مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر کرس وان ہالن نے پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک عرصے سے بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہوں، اعتماد سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستانی سیاست سے متعلق کچھ بھی انجینئرنگ کرنے کی کوشش نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام پر منحصر ہے کہ وہ اپنے قائدین کا فیصلہ کریں، یقینی بنایا جائے کہ پاکستانی عوام کی مرضی سنی جائے اور ان کی عکاسی کی جائے، انتخابات بالکل آزاد اور منصفانہ ہونا ضروری ہیں۔سینیٹر کرس وان ہالن نے کہا کہ امریکا، دیگر جمہوریتیں اور پاکستانی عوام یقینی بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہوں، بائیڈن انتظامیہ پاکستان کے ساتھ انتہائی مضبوط دو طرفہ تعلقات کی خواہاں ہے، پاکستان میں سیلاب کے بعد امریکا کی مدد دیکھنے میں آئی۔امریکی سینیٹر نے کہا کہ امریکا نے یقینی بنانے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے کہ آئی ایم ایف اپنے ہنگامی معاشی ریلیف کے ساتھ آگے آیا، پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات دنیا بھر میں استحکام اور سلامتی کے لیے اہم ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں