میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ذخیرہ اندوزوںکے خلاف کارروائی، بینک لاکرز میں رکھے ڈالرز اداروں کے نشانے پر

ذخیرہ اندوزوںکے خلاف کارروائی، بینک لاکرز میں رکھے ڈالرز اداروں کے نشانے پر

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں۔ ایف آئی اے، حساس ادارے اور اسٹیٹ بینک نے گرینڈ آپریشن کیلئے کمر کس لی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والی کمپنیز اور افراد کی نشان دہی کرلی گئی ہے، اداروں نے ایکسچینج کمپنیز کا دو سال کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرمعمولی تعداد میں ڈالر لینے والوں کی بھی فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں۔بینکس سے لاکر مالکان اور ان کے سامان کی تفصیلات بھی جمع کرنا شروع کردی ہیں۔اطلاعات ہیں کہ بڑی تعداد میں ڈالر بینک لاکرز میں ذخیرہ ہیں، جدید ٹیکنالوجی سے بینک لاکرز کو اسکین کیا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق اداروں کو کریک ڈاؤن سے ڈالرز کی قدر میں بڑی کمی کا یقین ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں