میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی: شدید گرمی، لوڈشیڈنگ ، عوام بے حال

کراچی: شدید گرمی، لوڈشیڈنگ ، عوام بے حال

جرات ڈیسک
هفته, ۱۰ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی میں شدید گرمی کے باعث لوڈ شیڈنگ نے عوام کا بُرا حال کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں درجہ حرارت میں اضافے کے بعد کے الیکٹرک نے بھی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا۔ نارتھ ناظم آباد بلاک ڈبلیو، کورنگی، لیاقت آباد، گلبہار، ابوالحسن اصفہانی روڈ ، پاک کالونی، پی ای سی ایچ ایس، کلفٹن ڈی ایچ اے، قیوم آباد اور بھٹائی کالونی میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ نارتھ کراچی سمیت لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ دیگر علاقوں میں 5 سے 7 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ لوڈ شیڈنگ والے علاقوں میں دورانیہ 12 سے 15گھنٹے تک پہنچ گیا جبکہ رات کے اوقات میں 3 دفعہ ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں