میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیلاب متاثرین کی امداد کہاں خرچ کی، ارمینا خان حکومت پر برس پڑیں

سیلاب متاثرین کی امداد کہاں خرچ کی، ارمینا خان حکومت پر برس پڑیں

جرات ڈیسک
هفته, ۱۰ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا خان ملک میں بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور اس سے مٹاثرہ خاندانوں کو عطیہ کی گئی امداد کے حوالے سے حکومت پر برس پڑیں۔ برطانوی نژاد پاکستانی اداکارہ نے ٹوئٹر پر یکے بعد دیگرے دو ٹوئٹ کیے۔ پہلے ٹوئٹ میں انہوں نے سیلاب سے متاثرہ ایک خاندان کی ننھی بچی جو کہ صرف ایک برس کی تھی پوری رات بھوک سے بلک بلک کر روتی رہی اور جب بھوک کی شدت برداشت نہ کرسکی تو جان سے ہاتھ دھو بیٹھی، کے حوالے سے انگریزی اخبار کی خبر کی تصویر شیئر کی، ساتھ ہی انہوں نے اس خبر پر انتہائی افسوس کا اظہار بھی کیا۔ دریں اثنا دوسرے ہی ٹوئٹ میں انہوں نے سیلاب زدگان کو عطیہ کی گئی امداد کے حوالے سے اہم سوال اٹھاتے ہوئے حکومت سے دریافت کیا کہ امدادی رقم کہاں گئی؟ متاثرین اب تک کیوں مر رہے ہیں؟ جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی حکومتی امدادی کارروائی سے نالاں دکھائی دیے۔ ایک صارف نے کہا کہ 2005کے زلزلے میں ملنے والی عطیات کی طرح یہ بھی کرپٹ حکمرانوں کی جیب میں جائیگی جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ یہ لوگ اس وقت تک عطیات جمع کرتے رہیں گے جب تک لندن میں فلیٹ خریدنے کے قابل نہیں ہوجاتے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں