میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بانی متحدہ کاگھرجل گیا نائن زیرو پر آتشزدگی کے دوران دھماکے،رینجرزاہلکارجھلس کرزخمی

بانی متحدہ کاگھرجل گیا نائن زیرو پر آتشزدگی کے دوران دھماکے،رینجرزاہلکارجھلس کرزخمی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

آتشزدگی کاسبب بظاہرشارٹ سرکٹ معلوم ہوتاہے ،فائربریگیڈنے آگ پرفوری طورقابوپالیا،واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، رینجرزاہلکارجھلس کرزخمی، پولیس نے جائے وقوعہ پرموجودلوگوں کوفوٹیج بنانے روک دیا
نائن زیروپرآتشزدگی کے بعد پورے علاقے کی لائٹ بند کردی گئی،آتشزدگی کے بعد عمارت کامعائنہ کیاجائے گااگریہ زیادہ مخدوش حالت میں پائی گئی تواسے منہدم بھی کیاجاسکتاہے ،سرکاری حکام
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماضی میں ایم کیو ایم زیر استعمال عزیز آباد کے علاقے میں واقع مکان نائن زیرو پر آگ لگ گئی، جس پر فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں نے کارروائی کے بعد قابو پا لیا۔پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ بظاہر شارٹ سرکٹ معلوم ہوتی ہے۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے علاوہ پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق مکان کو گھیرے میں لینے بعد فائر بریگیڈ کے ساتھ مل کر آگ بجھانے کی کارروائی کی گئی۔واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم آگ بجھاتے ہوئے ایک رینجرز اہلکار جھلس کر زخمی ہوا۔ترجمان رینجرز نے تصدیق کی کہ عزیز آباد میں مکان میں لگی آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیاہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔علاوہ ازیں بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی آتشزدگی کے دوران ہونے والے دھماکوں کا تعین کررہا ہے۔پولیس نے آتشزدگی کے دوران جائے وقوع پر موجود افراد کو فوٹیج بنانے سے منع کردیا۔ذرائع کے مطابق مکان بند تھا اور آگ لگنے کی ممکنہ وجہ شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے۔ نائن زیرو پر آتشزدگی کے بعد پورے علاقے کی لائٹ بند کردی گئی تھی۔سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد عمارت کا معائنہ کیا جائے گا اور اگر اس دوران زیادہ مخدوش حالت پائی گئی تو اسے منہدم بھی کیا جاسکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں