میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عالمی شراکت داروں کی مدد سیلاب متاثرین کی بحالی میں اہم ہوگی، آرمی چیف

عالمی شراکت داروں کی مدد سیلاب متاثرین کی بحالی میں اہم ہوگی، آرمی چیف

ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایڈمنسٹریٹر یو ایس ایڈکی ملاقات،سیلاب سے متاثرہ عوام کو مکمل تعاون کی پیش کش کی
معزز مہمان نے متاثرہ علاقوں میں بچائو اور امدادی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ اور پاک فوج کی کوششوں کو بھی سراہا،آئی ایس پی آر
راولپنڈی(نیوز:ایجنسیاں)جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایڈمنسٹریٹر یو ایس ایڈکی ملاقات،سیلاب سے متاثرہ عوام کو مکمل تعاون کی پیش کش کی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی شراکت داروں کی مدد سیلاب متاثرین کی بحالی میں اہم ہوگی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی(یو ایس ایڈ) کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور انسانی ہمدردی کے اقدامات میں تعاون، شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران سماتھا پاور نے سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔ معزز مہمان نے عوام کو مکمل تعاون کی پیشکش کی اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچائو اور امدادی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ اور پاک فوج کی کوششوں کو بھی سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ عالمی شراکت داروں کی مدد متاثرین کی بازیابی اور بحالی میں اہم ہو گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں