آٹے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی عوام کوروٹیوں کے لالے پڑگئے
شیئر کریں
کوئٹہ میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت سب سے زیادہ2300 روپے ہوگئی،خضدار،سکھرسمیت کئی شہروں میں آٹامہنگا
کراچی میں آٹے کے 20 کلو کاتھیلا 2200 روپے، حیدر آباد میں 20 کلو کا تھیلا 2100 روپے تک میں فروخت ہونے لگا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)آٹے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ کوئٹہ کے شہری ملک میں سب سے زیادہ مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ادارہ شماریات کے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں کوئٹہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا مزید 380 روپے مہنگا ہوگیا۔کوئٹہ میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی کم از کم قیمت 2300 روپے ہوگئی، کراچی میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2200 روپے تک پہنچ گئی۔حیدر آباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2100 روپے تک میں فروخت ہونے لگا، خضدار میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1950، لاڑکانہ میں 1900روپے تک ہے۔سکھر میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1880 روپے تک ہوگئی، بنوں میں بھی آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1860 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔پنجاب کے بڑے شہروں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 980 روپے تک ہے، اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 980 روپے تک ہے۔