کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات کی تیاریا ں مکمل ،میدان 12ستمبرکوسجے گا
شیئر کریں
الیکشن کمیشن نے 12ستمبر کو ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے ۔صوبے کے 8 کنٹونمنٹ بورڈز کے 54 میں سے 53 وارڈز میں مختلف جماعتوں اور آزاد 429 امیدوار میدان میں ، جبکہ ایک نشست پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرار پاچکے ہیں۔سندھ میں مجموعی طور پر 8 کنٹونمنٹ بورڈز میں 515913 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ، جن میں 271677 مرد اور 244231 خواتین ووٹرز ہیں۔ انتخابات کے سلسلے میں انتخابی سامان کی ترسیل کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے اور 10 ستمبر تک سامان کی ترسیل مکمل ہوجائے گی ۔ الیکشن کمیشن کی حتمی پولنگ اسکیم کے مطابق سندھ میں مجموعی طور پر 8 کنٹونمنٹ بورڈز میں 515913 ووٹرز حق رائے دہی استعام کریں گے ، جن میں 271677 مرد اور 244231 خواتین ووٹرز ہیں۔ پولنگ کے لئے 325 پولنگ اسٹیشن اور 1227 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔ صوبے کے 8 کنٹونمنٹ بورڈز کے 54 میں سے 53 وارڈز میں مختلف جماعتوں اور آزاد 429 امیدوار میدان میں ، جبکہ پنوں عاقل کے وارڈ نمبر 2 کی نشست پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرار پاچکے ہیں۔مجموعی طور پر 3104 افراد پر مشتمل انتخابی عملہ تعینات ہوگا، جس میں 325 پریذائیڈنگ آفیسران ، 1227 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسران ، 1227 پولنگ افسران اور 325 نائب قاصدین ہیں۔ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈز کے10 وارڈز میں مختلف جماعتوں اور آزاد104 امیدوار میدان میں۔پولنگ کے لئے 130 پولنگ اسٹیشن اور 517 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں اور 200210 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ، جن میں 104048 مرد اور 96152 خواتین ووٹرز ۔ 1294 افراد پر مشتمل انتخابی عملہ تعینات ہوگا، جس میں 130 پریذائیڈنگ آفیسران ، 517 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسران ، 517 پولنگ افسران اور 130 نائب قاصدین ہیں۔ کراچی کنٹونمنٹ بورڈز کے 5 وارڈز میں مختلف جماعتوں اور آزاد 40 امیدوار میدان میں۔پولنگ کے لئے 24 پولنگ اسٹیشن اور 96 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں اور 36970 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ، جن میں 20235 مرد اور 16735 خواتین ووٹرز ۔ 240 افراد پر مشتمل انتخابی عملہ تعینات ہوگا، جس میں 24 پریذائیڈنگ آفیسران ، 96 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسران ، 96 پولنگ افسران اور 24 نائب قاصدین ہیں۔ فیصل کنٹونمنٹ بورڈز کے 10 وارڈز میں مختلف جماعتوں اور آزاد88 امیدوار میدان میں۔پولنگ کے لئے 88 پولنگ اسٹیشن اور 352 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں اور 167781 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ، جن میں 86049 مرد اور 81732 خواتین ووٹرز ۔ 880 افراد پر مشتمل انتخابی عملہ تعینات ہوگا، جس میں 88 پریذائیڈنگ آفیسران ، 352 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسران ، 352 پولنگ افسران اور 88 نائب قاصدین ہیں۔ ملیر کنٹونمنٹ بورڈز کے 10 وارڈز میں مختلف جماعتوں اور آزاد66 امیدوار میدان میں۔پولنگ کے لئے 25 پولنگ اسٹیشن اور 46 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں اور 36474 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ، جن میں 19819 مرد اور 16635 خواتین ووٹرز ہیں ۔ 142 افراد پر مشتمل انتخابی عملہ تعینات ہوگا، جس میں 25 پریذائیڈنگ آفیسران ، 46 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسران ، 46 پولنگ افسران اور 25 نائب قاصدین ہیں۔