میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلاول حکومت اوراسٹیبلشمنٹ کاحصہ ،پی ڈی ایم ٹوٹنے کے ذمہ دارہیں، مولانافضل الرحمن

بلاول حکومت اوراسٹیبلشمنٹ کاحصہ ،پی ڈی ایم ٹوٹنے کے ذمہ دارہیں، مولانافضل الرحمن

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم ٹوٹنے کا ذمہ دار پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زر داری حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بریکٹ ہوئے جو پیشکش بلاول کو ہوئی وہ ہمیں بھی ہوئیں ہم نے قبول نہیں کی ، استعفوں کا آپشن پی ڈی ایم کے اعلامیہ میں موجود تھا ، پیپلز پارٹی ہماری بات مانتی تو آج یہ حکومت ختم ہو چکی ہوتی ہے، ہم بہت کچھ جانتے ہیں ، بہت کچھ ہمارے نوٹس میں آئے ،ہم محاذ نہیں کھولنا چاہتے ۔ایک انٹرویومیں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ بلاول بھٹو زر داری حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بریکٹ ہوئے جو پیشکش بلاول کو ہوئی وہ ہمیں بھی ہوئیں لیکن ہم نے قبول نہیں کی۔ انہوںنے کسی کا نام لئے بغیر کہاکہ جب آپ میں میر جعفر اٹھیں گے تو کچھ بھی فرق پڑے گا ، نام لینے کی ضرورت نہیں لوگ بہت ہوشیار سمجھ جاتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اگر ہم نے بلاول ہی کو پی ڈی ایم کہنا ہے تو پھر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ میں کون کھیل رہا ہے ؟، پی ٹی آئی کا بریکٹ کون ہوا ہے ؟ ہم وہ سیاست نہیں کرینگے ۔انہوںنے کہاکہ ہمارے اعلامیہ میں استعفوں کا آپشن موجود ہے ، اس کا انکار کر دیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ جب ہم دونوں اتحادی ہیں جب ملکر کام کرینگے تو اثر ہوگا اور جب ہم تقسیم ہو جائینگے تو اثر اورہو گا ۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت ہم ملکر استعفیٰ دیتے تو الیکشن بھی ہو چکے ہوتے اور حکومت بھی جا چکی ہوتی ۔انہوںنے کہاکہ جب صورتحال تقسیم ہو گئی ہے تو اس میں اسمبلی کے اندر لوگوں کو باہر نکالنا ہے تو تبدیلی کے امکانات کم ہو جاتے ہیں ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ ہم بہت کچھ جانتے ہیں ، بہت کچھ ہمارے نوٹس میں آئے لیکن ہم محاذ نہیں کھولنا چاہتے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں