میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کا آئندہ الیکشن میں ہر صورت ای ووٹنگ کے استعمال کا اعلان

حکومت کا آئندہ الیکشن میں ہر صورت ای ووٹنگ کے استعمال کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

الیکشن کمیشن کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بٹن میں ایلفی ڈال کر اْسے ناکارہ بنانے کا بیان، حکومت نے الیکشن کمیشن کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دے دیا، ا?ئندہ الیکشن میں ہر صورت ای ووٹنگ کے استعمال کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے الیکشن کمیشن کے ای وی ایم سے متعلق بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حکومت انٹرنیٹ ووٹنگ اور ای وی ایم ہر صورت استعمال کرے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ ’غلط فہمی دورکرناچاہتا ہوں کہ ای وی ایم سے حکومت پیچھے ہٹیگی، انٹرنیٹ ووٹنگ اور ای وی ایم سے حکومت کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی، انٹرنیٹ ووٹنگ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت واضح ہے‘۔بابر اعوان نے کہا کہ ’سمندرپارپاکستانیوں کوووٹ کاحق نہ دینا توہین عدالت ہے، الیکشن کمیشن انتخابات کرانے کیلئے آئینی ریگولیٹر ہے، جس کے مطابق الیکشن کمیشن قانون کے مطابق انتخابات کے انعقاد کا پابند ہے‘۔بابر اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام قانون بنانا ہے اور نہ ہی یہ اْس کا دائرہ اختیار ہے، اگر قانون بن جائے تو الیکشن کمیشن کا موقف ہی ختم ہوجائے گا، انٹرنیٹ ووٹنگ پر اعتراضات اور دھاندلی کو روکنیکاطریقہ نہیں بتایا گیا۔اْن کا مزید کہنا تھا کہ ’الیکشن کمیشن ای وی ایم سے متعلق مزید تجاویز دے، حکومت نے اس معاملے پر الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو گھنٹوں سْنا، ای وی ایم میں کوئی ایلفی ڈال جائیگا جیسے بیانات مضحکہ خیز ہیں‘۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں