3بلدیاتی افسران پبلک اکائونٹس کمیٹی کے احکامات نہ ماننے پر معطل
شیئر کریں
صوبہ سندھ کے نئے سیکرٹری بلدیات نجم شاہ نے چارج سنبھالتے ہی متعدد بلدیاتی افسران کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کے احکامات نہ ماننے، غیر قانونی بھرتیوں، فنڈز میں خورد برد اور غلط بلنگ کے الزامات پر معطل کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے نئے سیکرٹری بلدیات نجم شاہ نے چارج سنبھالتے ہی3بلدیاتی افسران کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کے احکامات نہ ماننے پر معطل کردیا، افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ افسران پی اے سی اجلاس میں آڈٹ اعتراضات کے جواب نہیں دے رہے تھے۔معطل افسران میں ٹنڈو الہیار کے چیف میونسپل آفیسر غلام سرور، میر پور ماتھیلو کے سلمان لونڈاور جھنڈو مری ٹائون کے افسر فیاض شاہ شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ کورنگی کے بھی 4افسران کو کرپشن کے الزام میں معطل کردیا گیا ہے، افسران پر غیر قانونی بھرتیوں، فنڈز میں خورد برد اور غلط بلنگ کے الزامات ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ معطل افسران میں 17 سے 19 گریڈ کے افسران شامل ہیں۔