میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک فوج کا بھارت کو ایک اور سرپرائز ، گیارہواں جاسوس ڈرون مار گرایا

پاک فوج کا بھارت کو ایک اور سرپرائز ، گیارہواں جاسوس ڈرون مار گرایا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۰ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاک فوج نے ایل اوسی کے چکوٹھی سیکٹر میں ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون500میٹر پاکستانی حدود میں گھس آیا تھا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے رواں برس میں گرائے جانیوالا یہ گیارہواں بھارتی جاسوس ڈرون تھا ۔یاد رہے کہ اس سے قبل 26جولائی کو پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے سیکٹر پانڈو میں بھارت کا دسواں جاسوس ڈرون گرایا تھا جو پاکستان کی حدو میں 200میٹر اندر گھس آیاتھا یاد رہے کہ پاک فوج نے اس سے قبل 28 جون کو بھی ایل او سی ہاٹ اسپرنگ سیکٹر میں بھارت کا جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا تھا جو گرایا جانے والا نواں جاسوس ڈرون تھا اس وقت بھارتی جاسوس ڈرون ایل او سی پر پاکستان کی حدود میں 850 میٹر اندر آگیا تھا۔اس سے قبل پاک فوج کے جوانوں نے 5 جون کو بھی ایل او سی کے قریب پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی کواڈ کاپٹر (جاسوس ڈرون) کو مار گرایا تھا۔واضح رہے کہ 9 اپریل کو پاک فوج نے ایل او سی کے سانکھ سیکٹر میں داخل ہونے والے بھارتی ڈرون کو مار گرایا تھا۔29 مئی کو بھارتی جاسوس ڈرون کنزلوان سیکٹر سے آیا تھا جسے پاک فوج نے ایل او سی کے نیکرون سیکٹر میں گرایا گیا۔اس سے قبل 27 مئی کو بھی پاک فوج نے ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈرون مار گرایا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ سال پاک فوج نے بھارت کے 3 ڈرون مار گرائے تھے، اس میں پہلا کواڈ کاپٹر سال کے پہلے دن یعنی یکم جنوری کو باغ سیکٹر میں گرایا گیا تھا۔ایک روز بعد ہی بھارت نے دوبارہ پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جسے پاک فوج نے ناکام بناتے ہوئے ستوال سیکٹر میں جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں