میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بولیورڈ لمیٹڈ کمپنی حیدرآبادکے الاٹیز کو ہراساں کرنے لگا

بولیورڈ لمیٹڈ کمپنی حیدرآبادکے الاٹیز کو ہراساں کرنے لگا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۰ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) بولیورڈ شاپنگ مال حیدرآباد میگا اسکینڈل، بولیورڈ لمیٹڈ کمپنی اور الاٹیز آمنے سامنے، کمپنی نے سینکڑوں الاٹیز کو ایک کروڑ ہرجانے اور سب لیز سرینڈر کرنے کا لیگل نوٹس بھیج دیا، ایک سال سے کرائے سے محروم ہیں، لیگل نوٹس دیکر ہراساں کیا جا رہا ہے، الاٹیز، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں بولیورڈ شاپنگ مال حیدرآباد کی الاٹیز اور کمپنی آمنے سامنے ہوگئے ہیں، روزنامہ جرأت کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق بولیورڈ شاپنگ مال کی مالک سابقہ ہیرو کنسٹریکشن کمپنی اور موجودہ بولیورڈ انتظامیہ نے سینکڑوں الاٹیز کو ایک کروڑ ہرجانے اور سب لیز سرینڈر کرنے کیلئے لیگل نوٹس بھیج دیا۔ ایڈووکیٹ آیت اللہ خواجہ کی معرفت بھیجے گئے لیگل نوٹس میں کمپنی نے الاٹیز پر کمپنی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے، بدنامی اور ہراساں کرنے کی بنیاد پر ایک کروڑ ہرجانہ ادا کرنے اور سب لیز سرینڈر کرنے کا کہا گیا ہے۔دوسری جانب لیگل نوٹس موصول کرنے والے الاٹیز اسحاق، اظہر علی، ڈاکٹر حماد بچل و دیگر نے کہا کہ انہیں لیگل نوٹس دیکر ہراساں کیا جا رہا ہے، کمپنی سے کرائے کا مطالبہ کرنے پر کمپنی لیگل نوٹس دیکر پریشان کر رہی، کمپنی نے ان کے گھر کے چولھے ٹھنڈے کردیے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں