افتخار شلوانی صحافیوں کے سوالات پر ناراض ،پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلتے بنے
شیئر کریں
ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی تعارفی پریس کانفرنس میں صحافیوں کے تیز سوالات برداشت نا کرسکے اور پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلتے بنے۔کل چارج سنبھالا آج میڈیا کو اپنا پلان بتانے کے لئے دفتر بلایا، صحافیوں نے سوالات شروع کیے تو افتخار شلوانی ناراض ہوگئے۔ پریس کانفرنس کی شروعات میں ہمت ہار گئے اور یہ جا وہ جا۔تنقید کی سکت نا رکھنے والے ایڈمنسٹریٹر کراچی مستقبل میں شہر کی تقدر میں کتنے ہیرے موتی جڑتے ہیں یہ آنے والا وقت طے کرے گا۔ مایوسی کا شکار شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل وہی حل کرسکتا ہے جو شہر کے ساتھ مخلص ہو۔اس سے قبل ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی کا کہنا تھا کل سے عہدے کا چارج سبھالا ہے، بڑی مشکل ذمہ داری ہے، اعتماد کرنے پر اعلی حکام کا مشکور ہوں، اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دینے کی کوشش کرونگا، کراچی کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔افتخار شلوانی نے کہا میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، پروفیشنل سول سرونٹ کی حیثیت سے اپنا مکمل کردار ادا کرونگا، سڑک، فٹ پاتھ، اسٹریٹ لائٹس اور کچھ سڑکیں جنہیں بہتر بنانا ہے، جو میری ذمہ داری ہے وہی کام کرونگا۔