عزیز آباد میں 6افراد کا قتل کیس ، سعید بھرم کو عمر قید کی سزا
شیئر کریں
کراچی انسداد دہشتگردی عدالت نے عزیز آباد میں 6 افراد کے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم سعید بھرم عمر قید کی سزا سنادی۔کراچی انسداد دہشتگردی عدالت میں عزیز آباد میں 6افراد کے قتل کیس کی سماعت ہوئی،فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے کیس کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سعید بھرم کو عمر قید کی سزا سنادی، جبکہ عدالت نے غیر قانونی اسلحہ اور زخمی کرنے کے الزام میں دس سال قید کی سزا سنادی۔ملزم سعید بھرم کو مجموعی طور پر 35سال قید کی سزا سنادی گئی ہے ، جبکہ کیس میں مجموعی طور پر 9گواہاں کے بیان قلم بند کئے گئے تھے مقتولین میں سعید احمد، محمد نعمان، سید طیب، مظہر حسین، قاری یعقوب اور محمد جبران شامل ہے ایک شہری عمیر الدین زخمی ہوا تھا، مجرم کو 2016میں بیرون ملک سے گرفتار کرکے لایا گیا تھا، مجرم سعید بھرم کو پہلے بھی قتل کے مقدمے میں خصوصی عدالت عمر قید کی سزا سنا چکی ہے۔