بچوں سے زیادتی کی ویڈیو بنانے کا ایک اورا سکینڈل سامنے آگیا
ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ ستمبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ایک گروہ کے سرگرم ہونے کا انکشاف ہوا ہے جو بچوں سے زیادتی کی ویڈیو بنانے میں مبینہ طور پر ملوث بتایا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن پولیس نے اس گروہ کے تین کارندے پکڑ ے ہیں ، تحقیقات میں مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق بچوں کے ساتھ بد فعلی اور ویڈیوا سکینڈل میں ملوث تینوں ملزم آپس میں کزن ہیں۔ گرفتار ملزمان کی عمریں 20 سے 25 سال کے درمیان ہیں۔پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم صرف کوٹ لکھپت میں بچوں سے زیادتی کے واقعہ میں ملوث ہیں۔ ملزم ظہیر، کامران اور قاسم سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے ۔ملزمان معصوم بچوں کو درندگی کا نشانا بنانے کے بعد ویڈیو بناتے تھے ، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے پولیس نے کیس پر تحقیقات شروع کر دی ہے ۔