میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈاکٹر عارف علوی نے 13 ویں صدر مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

ڈاکٹر عارف علوی نے 13 ویں صدر مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی کی بطور صدر حلف برداری کے بعد حکومتی سطح پر تبدیلی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے اتوار کو پاکستان کے 13 ویں صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نومنتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، جس میں وزیر اعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان، چیف آف نیول اسٹاف ظفر محمود عباسی، وفاقی وزرا، مسلح افواج کے سربراہان ،سیاسی شخصیات اور مختلف ممالک کے سفیر بھی شریک ہوئے۔
نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری کے آغاز میں قومی ترانے کی دھن بجائی گئی، جس پر تمام شرکاء بصد احترام کھڑے ہوئے ، جس کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس کے بعد چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے صدر مملکت عارف علوی سے حلف لیا، حلف برداری کے بعد صدر مملکت کی اجازت سے ایک پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔دوسری جانب کابینہ ڈویژن نے عوام کی معلومات کے لیے صدارتی فرمان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر عارف علوی نے بطور صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
نو منتخب صدر عارف علوی نے بعد ازاں ایوان صدر کے عملے سے فرداً فرداً مصافحہ بھی کیا۔ایوان صدر میں صدر مملکت عارف علوی کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب ہوئی ۔افواج پاکستان کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی بھی پیش کی۔ واضح رہے کہ 4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں ڈاکٹر عارف علوی 352 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے پاکستان کے 13 ویں صدر منتخب ہوئے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں