پانامہ کیس نظر ثانی‘ نوازشریف کے بچوں کی ایک اور متفرق درخواست
شیئر کریں
تمام اپیلوں کو ایک ہی بینچ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کیے جانے کا مطالبہ
سابق وزیر اعظم نوازشریف کے بچوں نے پانامہ کیس نظر ثانی درخواستوں کی سماعت کے خلاف سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر تے ہوئے دائر تمام اپیلوں کو ایک ہی بینچ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کیے جانے کا مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس نظر ثانی درخواستوں کی سماعت کے معاملے پر سابق وزیر اعظم نوازشریف کے بچوں نے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی ہے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ اور پانچ رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جبکہ 12ستمبر کو بینچ کے سامنے صرف تین رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیلوں کی سماعت مقرر کی گئی ہے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ دائر تمام اپیلوں کو ایک ہی بینچ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کیا جائے اور پانچ رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں بھی سماعت کیلئے مقرر کی جائیں واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پانامہ فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواستوں کی سماعت بار ہ ستمبر کو تین رکنی بینچ کے سامنے مقرر ہے۔