زرداری پر الزامات جھوٹے تھے، نیب کی اصلیت بے نقاب ہوگئی، سعید غنی
منتظم
اتوار, ۱۰ ستمبر ۲۰۱۷
شیئر کریں
آصف علی زرداری نے 27سال جھوٹے الزامات کا سامنا کیا، میڈیا سے بات چیت
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمااور رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے 27 سال جھوٹے الزامات کا سامنا کیا، نیب شرمندگی سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔ہفتہ کو یہاں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کے2 ادوار اور پرویز مشرف دور میں آصف زرداری کا احتساب ہوا۔آصف علی زرداری کے خلاف مہم جوئی پر اربوں روپے خرچ کیے گئے۔انہوں نے کہاکہ نیب کی اصلیت بے نقاب ہو چکی ہے۔واضح رہے کہ نیب نے آصف زرداری کو اثاثہ جات کیس میں بری کرنے کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کردیاہے۔نیب نے درخواست میں کہا ہے کہ احتساب عدالت نے آصف زرداری کو سرسری سماعت کے نتیجے میں بری کر کے ایک غلط مثال قائم کی۔