میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی فوج کی بربریت جاری ‘سو پور میں ایک نوجوان شہید

بھارتی فوج کی بربریت جاری ‘سو پور میں ایک نوجوان شہید

منتظم
اتوار, ۱۰ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

شوپیاں اور کولگام اضلاع کے 20سے زائد دیہات میں بھی محاصر ہ گھر گھر تلاشی
نئی دہلی میں مارچ سے روکنے کے لئے سینئر مزاحمتی رہنمائوں کو نظر بند کر دیا گیا
مقبوضہ وادی میں بھارتی فوجی کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے سوپور میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا گیا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے سینئر مزاحمتی رہنمائوں سید علی گیلانی میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کو نئی دلی میں بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ہیڈکوارٹرز کی طرف مارچ سے روکنے کیلئے نظر بند کر دیا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق سید علی گیلانی میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے این ائی اے کی کشمیریوں کے حوالے سے ظالمانہ کارروائیوںکے خلاف احتجاج کیلئے نئی دلی میںاسکے ہیڈکوارٹرز میں اج رضاکارانہ گرفتاری دینے کا اعلان کر رکھا تھابھارتی پولیس نے محمد یاسین ملک کو جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب سرینگر میں انکی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جبکہ سید علی گیلانی اور میرواعظ عمر فاروق پہلے سے گھروں میں نظر بند ہیں قابض انتظامیہ نے حریت رہنمائوں کی گرفتاری اور این ائی اے کی خوف و دہشت کی لہر کے خلاف لوگوں کو احتجاجی مظاہروں سے روکنے کیلئے سرینگر کے نوہٹہ مہاراج گنج صفا کدل خانیار مائسمہ اور رینہ واری تھانوں کی حدود میں انے والے علاقوں میں پابندیاں نافذ کر دی ہیں دریں اثنا بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران سوپور کے علاقے ربن میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا فوجی آپریشن کیخلاف علاقے میں زبردست مظاہرے پھوٹ پڑے قابض بھارتی فورسز کے اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان زبردست جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں