میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی چھٹی کا فیصلہ،پیپلز پارٹی اورنوازلیگ میں اتفاق،ایم کیو ایم لاعلم

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی چھٹی کا فیصلہ،پیپلز پارٹی اورنوازلیگ میں اتفاق،ایم کیو ایم لاعلم

ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں گورنر سندھ کی تبدیلی پر اتفاق ہو گیا، نئے گورنر سندھ کے لیے ممکنہ نام بھی سامنے آگیا ہے جبکہ وفاق میں حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم گورنر سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے لاعلم نکلی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے تجویز کردہ نام بشیر میمن پر پی پی پی کو راضی کیا گیا ہے، موجودہ گورنر کی تبدیلی کی صورت ن لیگ کے بشیر میمن گورنر سندھ بنیں گے۔بشیر میمن سابق ڈی جی ایف آئی اے اور ن لیگ سندھ کے صدر ہیں، گورنر سندھ کے لئے ن لیگ کے تجویز کردہ بشیر میمن کے نام کی پی پی نے حمایت کر دی۔ذرائع کے مطابق چند دنوں میں گورنر سندھ کی تبدیلی متوقع ہے، واضح رہے کہ اس وقت کامران خان ٹیسوری گورنر سندھ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے اتحادی گورنر کی تبدیلی کے حوالے سے لاعلم ہیں، ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ سندھ میں گورنر کی تبدیلی کے حوالے سے تاحال اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ایم کیو ایم کے مطابق گورنر سندھ کی تبدیلی کی اطلاعات ٹی وی سے ملی ہیں، وفاقی وزیر خالد مقبول آج وزیراعظم کے ہمراہ دورہ کراچی میں موجود تھے، ن لیگ کے اتحادی ہیں، فیصلوں پر مشاورت ہونی چاہئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں