میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ارشد ندیم کی کامیابی نے حکومت، اپوزیشن کو ایک کردیا

ارشد ندیم کی کامیابی نے حکومت، اپوزیشن کو ایک کردیا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

ارشد ندیم کے کارنامے نے قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کو ایک کردیا۔قومی اسمبلی میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنیکی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔اولمپکس میں ریکارڈ بنانے اور ملک کا نام روشن کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کی کامیابی پر حکومت اپوزیشن سب خوشیاں منا رہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں قومی ہیرو کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، جس میں ارشد ندیم کو اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازنے کی سفارش کی گئی ہے۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں قرار داد پیش کی۔ بلاول بھٹو زرداری، خواجہ آصف اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی شاندار الفاظ میں ارشد ندیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔دوسری جانب کراچی کی ایک تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ارشد ندیم کے کارنامے کو سراہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں