بنگلہ دیش میں سازشیوں کیخلاف کریک ڈائون کا اعلان
ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ اگست ۲۰۲۴
شیئر کریں
عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے بنگلہ دیش میں سازشیوں کے خلاف کریک ڈائون کا وعدہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے سربراہ کے طور پر حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں محمد یونس نے خبردار کیا کہ انتشار کا زہر پھیلانے والوں کو قانون کی پوری طاقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ سازش کرنے والوں نے ملک میں انتشار اور خوف کا ماحول پیدا کیا ہے تاکہ طلبہ اور عوام کی بغاوت کے ذریعے ہماری دوسری آزادی کو ناکام بنایا جا سکے، انتشار ہمارا دشمن ہے، اور اسے جلد شکست دی جانی چاہیے۔اس کونسل میں ناھد اسلام اور آصف محمود بھی شامل ہیں جنہوں جنہوں نے کوٹہ مخالف مظاہروں میں کلیدی کردار ادا کیا جو شیخ حسینہ کی زیرقیادت سابقہ عوامی لیگ کی حکومت کے خلاف ایک قومی تحریک میں تبدیل ہوا۔